اسلام آبادمیں 31 سے 45 سال عمر کے افراد کو کورونا سے سب سے زیادہ خطرہ ہے، ضلعی آفیسر

ہفتہ 20 جون 2020 14:38

اسلام آبادمیں 31 سے 45 سال عمر کے افراد کو کورونا سے سب سے زیادہ خطرہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2020ء) اسلام آباد میں صحت کے ضلعی آفیسر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت میں 31 سے 45 سال عمر کے افراد کو کورونا سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ 19 جون کو شہر میں 373 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جبکہ 304 نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی۔شہر میں اب تک 9941 کل متاثرین سامنے آچکے ہیں جبکہ 95 اموات ہوئی ہیں،19 جون کو کونٹیکٹ ٹریسنگ کی مدد سے 9616 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔یاد رہے کہ شہر میں اب عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :