سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی

ہفتہ 20 جون 2020 14:38

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2020ء) سعودی عرب میں مزید چار ہزار 301 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کووڈ۔ 19 میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 292 ہوگئی۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 1849 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی مجموعی طور پراب تک اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 95 ہزار 764 ہو گئی۔

کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کے مجموعی مریضوں میں سے 1941 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیر علاج رکھا گیا ہے جبکہ 53,344 مریضوں میں کووڈ۔ 19 کا وائرس ایکٹو ہے جن کا علاج مختلف شہروں کے قرنطینہ اور آئیسولیشن سینٹر میں جاری ہے۔ریاض میں مریضوں کی تعداد 1091 رہی جب کہ الھفوف میں 430، جدہ 384، مکہ مکرمہ 305، طائف 213، قطیف 180، دمام 167، الخبر 153، المبرز145، مدینہ منورہ 104، ظھران 75، وادی الدواسر75، الجبیل 59، خمیس مشیط 54، صفوی 53، حائل 47، الخرج میں نئے کیسز کی تعداد 41 رہی۔ مملکت کے دیگر 24 شہروں میں ایک، ایک شخص میں کووڈ۔ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ 14 شہروں میں 2، دو اور 6 شہروں میں تین تین مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔