سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ ، کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ

ہفتہ 20 جون 2020 15:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2020ء) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودہا فاروق حیدر عزیزنے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور مسافر گاڑیوں میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کیا۔ انھوں نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8 گاڑیوں کو موقع پر 14ہزار روپے جرمانہ کیا اور 3 گاڑیوں کو تھانہ میں بند کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے گاڑیوں میں ماسک کے بغیر بیٹھے ہوئے مسافروں کو وارننگ جاری کی اور انہیں فوری طور پر ماسک پہننے کی ہدایت کی۔ جنرل بس سٹینڈ پر مختلف ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے بسوں ویگنوں میں کلورین سپرے پر انھوں نے اطمنان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ بس ویگن میں سوار ہونے والے مسافروں اور عملہ کو تھرموگن سے چیک کیا جائے اور تمام مسافروں کے ہاتھوں کو سینٹائز کیا جائے۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ ڈرائیوراور کنڈیکٹر ز متعلقہ گاڑیوں میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہیں وہ خود بھی ان ایس او پیز پر عمل کریں اور مسافروں سے بھی سختی سے عملدرآمد کرائیں۔