کی پاک بھارت جنگ کے گمنام غازی سپاہی شیخ رنگ الٰہی کو قصور میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ کے حقیقی چچا تھے۔ اعلیٰ سرکاری فسران، عمائدین شہر، سماجی، سیاسی، ادبی اور قانونی شخصیات کا اظہار تعزیت

ہفتہ 20 جون 2020 23:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2020ء) 1965 کی پاک بھارت جنگ کے گمنام غازی سپاہی شیخ رنگ الٰہی جو کہ گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے انہیں ہزاروں سوگواروں، عزیز و اقارب، پنجاب، سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پسماندگان کی موجودگی میں آبائی قبرستان قصور میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کا ضلع قصور کی ممتاز شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا۔

ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوگیا ہے اس کا جلد پر ہونا ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم شیخ رنگ الٰہی جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ کے حقیقی چچا تھے اور شیخ برادری کی ہردلعزیز شخصیت میں ان کا شمار کیا جاتا تھا ان کے انتقال پر اعلیٰ سرکاری افسران، وفاقی سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن ڈاکٹر رحیم اعوان، وفاقی سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی، وفاقی سیکریٹری عبدالمالک غوری، جنرل معین الدین حیدر، محمد زبیر، سابق ڈی جی ایف آئی اے عمار جعفری، سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سید اسرار احمد، سابق جج صاحبان، ڈاکٹر قمرالدین بوہرا، ندیم اظہر صدیقی، شہاب سرکی، محمود عالم رضوی، سابق میئر کراچی، ڈاکٹر فاروق ستار، سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی رئوف اختر فاروقی، ہیومن رائٹس کمیشن سندھ کی چیئرپرسن جسٹس (ر) ماجدہ رضوی، سندھ ہائی کورٹ بار کے سیکریٹری عبدالحسیب جمالی، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر اے ملک، کمشنر سکھر شفیق احمد مہیسیر، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، آرچ بشپ آف کراچی فادر جوزف کولٹس، ڈی جی سوئی سدرن گیس بریگیڈیئر ابوذر، ڈی جی ایکسائز شعیب صدیقی، ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان عبدالجبار قریشی، وکلاء رہنما، ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ، ناہید افضال ایڈووکیٹ، خالد نواز مروت ایڈووکیٹ، افسر ملک ایڈووکیٹ، سابق وزیر کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو، ممتاز دانشور طارق شاداب، ممتاز سماجی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیِ کاٹی کے سابق صدر راشد صدیقی، پاکستان فارماسیوٹیکل کے چیئرمین شیخ قیصر وحید، نیشنل فورم فار انوائرمنٹ کے صدر نعیم قریشی، بوہرہ کمیونٹی کے رہنما منصور جیک، ندیم شیخ ایڈووکیٹ کے قریبی ساتھیوں سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، سید ذوالفقار شاہ، اعجاز ولی، میجر عمران، نور حسین اعوان، حارث امین بھٹی، رائو ناصر علی جہانگیر اور سینکڑوں سماجی سیاسی شخصیات نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔