میاں شہباز شریف، راجہ ظفر الحق و مرکزی رہنمائوں کا دوست محمد فیضی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 22 جون 2020 18:57

میاں شہباز شریف، راجہ ظفر الحق و مرکزی رہنمائوں کا دوست محمد فیضی کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سابق ایم این اے معروف سیاستدان دوست محمد فیضی مرحوم کے انتقال پر مرکزی صدر میاں شہباز شریف، چیئر مین راجہ ظفر الحق، مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر مشاہد اللہ خان،جسٹس (ر)سید غوث علی شاہ، الحا ج شمیم الدین، سابق سینیٹر جاوید جبار،انجینئر سلمان خان، واسق نعیم، محمد جاوید میاں، لئیق عالم نواب نے دوست محمد فیضی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ دوست محمد فیضی ہمارے پرانے ساتھی اور اچھے سیاسی سوچ کے مالک،نفیس شخصیت اور شرافت کی پہچان تھے، راجہ ظفر الحق نے کہا کہ وہ ایک اچھے پارلیمنٹیرین تھے اور کئی اعلی خوبیوں کے مالک تھے،احسن اقبال نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیضی ایک قابل سیاسی و ادبی شخصیت تھے، سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ فیضی کے ساتھ ہمارا پرانا تعلق تھا وہ ایک عمدہ اور نفیس انسان تھے،جسٹس (ر)سید غوث علی شاہ نے کہا مرحوم فیضی کے ساتھ ہمارا بھائیوں جیسا تعلق تھا وہ ایک ذہین ہستی تھے اس کے علاوہ وہ سیاسی معاملات کو بھی خوب سمجھتے تھے فیضی کے اندر ایک ادبی انسان دیکھا، الحاج شمیم الدین نے کہا کہ دوست محمد فیضی دوستوں کے دوست تھے اور انہو ں نے ہمیشہ میلاد عشائیہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، انجینئر سلمان خان نے کہا کہ فیضی سیاسی و ادبی شخصیت کے مالک تھے، سینیٹر جاوید جبار، واسق نعیم، محمد جاوید میاں، صادق شیخ، فوٹو جنرلسٹ لئیق عالم نواب نے کہا کہ دوست محمد فیضی بھول جانے والی شخصیت نہیں، مرحوم سچے عاشق رسول تھے۔