گلوکارہ صنم ماروی کی بہن نے ان کیخلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی

ریشماں پروین کا گلوکارہ پر گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام

منگل 23 جون 2020 11:45

گلوکارہ صنم ماروی کی بہن نے ان کیخلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2020ء) گلوکارہ صنم ماروی کی بہن نے اپنی ہی بہن کے خلاف تھانے پہنچ گئیں۔صنم ماروی کی بہن ریشماں پروین نے گلوکارہ پر گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے اور ان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں درخواست جمع کرائی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صنم ماروی مسلح افراد کے ہمراہ میرے گھر میں گھس آئی اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، میرا پرس بھی چھین لیا جس میں15 ہزار سے زائد رقم اور ضروری کاغذات موجود تھے۔ صنم ماروی نے اپنی بہن ریشماں پروین کے نام سندھی زبان میں پیغام بھی بھجوایا۔

متعلقہ عنوان :