کورونا کی عالمی وبائی بیماری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، عالمی ادارہ صحت

منگل 23 جون 2020 14:27

کورونا کی عالمی وبائی بیماری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، عالمی ادارہ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2020ء) عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا ہے کہ کوروناکی عالمی وبائی بیماری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں (کیسیز ) کی تعداد90 لاکھ سے بھی زائد ہونے والی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈ روس نے ایک ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس بذات خود زیادہ خطرناک نہیں تاہم دنیا بھر کو قیادت اور عالمی سطح پر یک جہتی کے فقدان سے زیادہ خطر ہ ہے ۔ لاطینی امریکہ اور جنوبی ایشیاء سمیت دنیا کے بہت سارے حصوں میں وبائی مرض کی پوری قوت محسوس ہورہی ہے جبکہ دوسرے خطوں کو عالمی وباکی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔