علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے طلباء و طالبات کو کتب کی ترسیل کا عمل مرحلہ وار جاری

منگل 23 جون 2020 16:08

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے میٹرک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخل لاکھوں طلباء و طالبات کو کتب کی ترسیل کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔ شعبہ میلنگ کے مطابق میٹرک/ایف اے پروگرامز کی1,70,000 طلباء و طالبات کو کتب اور درسی مواد ارسال کی جا چکی ہیں جبکہ بی اے اور بی ایڈ(1.5) پروگرام میں داخل طلباء و طالبات کو کتب کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر شعبہ میلنگ کے کارکن فاصلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کیلئے دو شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔ کتابوں کی ترسیل میں تاخیر کی صورت میں طلباء یونیورسٹی کی ہیلپ لائن کے فون نمبر 051-111-112-468 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں طلباء ای میل ایڈریس [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں جن امیدواروں کے داخلہ فارم نامکمل تھے یا ان کے داخلہ فارم پر کوئی اعتراض لگایا گیا تھا وہ اپنے اعتراضات جلد از جلد دور کر لیں تاکہ ان کا داخلہ ممکن ہو سکے۔ جن طلباء کے داخلہ فارمز پر اعتراضات تھے ان کو بذریعہ ایس ایم ایس اور بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک اطلاع دیدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :