2868افراد کی رپورٹس لیبارٹری بھجوائی گئیں جس میں جن میں 367 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے،ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 23 جون 2020 19:05

2868افراد کی رپورٹس لیبارٹری بھجوائی گئیں جس میں جن میں 367 افراد کی رپورٹ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جہلم ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 12 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 2868 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 367 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کل تک 299 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیںآ ج مزید 14 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے گئے۔اس طرح کل 313 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 34 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 2 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہیں جبکہ 32 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 12 افراد اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کر دے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں. اس وقت کل 6 مشتبہ افراد داخل ہیں جن میں سے 4 مشتبہ افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم، یہ 4 مشتبہ افراد آکسیجن پر ہیں جبکہ 2 مشتبہ افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں زیر علاج ہیں۔ جہلم میں اب تک 11 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 4 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 7 ڈاکٹرز، 1 سٹاف نرس، اور 1 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :