برطانیہ کو وبا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے، طبی رہنماء

بدھ 24 جون 2020 17:01

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2020ء) طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس بات کا فوری جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آیا برطانیہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے ناگزیر خطرے سے نمٹنے لیے تیار ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مابق برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ وزرا کو خبردار کیا جاتا ہے کہ مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔رائل کالجز آف سرجنز، نرسنگ، فزیشنز اور جی پیز کے صدور نے ایک اس خط پر دستخط کیے۔یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے کہ جب بورس جانسن کی جانب سے انگلینڈ میں لاک ڈان میں نرمی لائی گئی ہے۔