پاکستان چین کے سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم میں شامل ہونے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

چینی سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم (بی ڈی ایس) کا استعمال نقل و حمل، زراعت، قدرتی آفات کی تباہی میں کمی اور ریلیف کیلئے ہوتا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 24 جون 2020 20:49

پاکستان چین کے سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم میں شامل ہونے والا دنیا کا پہلا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 24جون 2020ء) : پاکستان چین کے سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم میں شامل ہونے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم (بی ڈی ایس) کا استعمال نقل و حمل، زراعت، قدرتی آفات کی تباہی میں کمی اور ریلیف کیلئے ہوتا ہے اور اب پاکستان اس سسٹم میں شامل ہوگیا ہے۔ نیوی گیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل اور بیڈو نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کے ترجمان آر این چینکی نے کہا ہے کہ پاکستان سیٹلائٹ نیوی گیشن پروگرام میں ایک اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے بیڈو سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کا تیار کردہ گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کا استعمال کیا ہے ۔ اس سے قبل پاکستان سمیت دنیا بھر میں رائج دوسرے نیوی گیشن سسٹم کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صارفین کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ نیوی گیشن سسٹم امریکا کی جانب سے بنایا گیا ہے لیکن اب چین نے اپنا نیوی گیشن سسٹم بنا لیا ہے تا کہ امریکا چین کے لوگوں کی معومات اور  نقل و حرکت کی نگرانی نہ کر سکے۔

خیال رہے کہ چین اس سے قبل فیس بک، ٹویٹر جیسی سہولیات بھی استعمال نہیں کرتا ہے بلکہ چین میں ان کی اپنی سوشل میڈیا ایپس ہیں ۔ دوسری جانب چینی ایپ ٹک ٹاک نے امریکی حکومت کو بوکھلاہٹ کا شکار بنا رکھا ہے، ایک جانب ٹک ٹاک نے امریکی کمپنی فیس بک کو ٹکر دی ہے جبکہ دوسری جانب جانبامریکی حکومت بھی اپنے شہریوں کی معلومات تک چینی رسائی سے پریشان ہے۔ امریکی حکومت ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے حوالے سے بھی غور کر رہی ہے تاکہ اپنے شہریوں کی معلومات کو محفوظ کیا جاسکے اور امریکا میں چین کے بڑھتے ہوئے معاشی تسلط کو بھی روکا جاسکے ۔