جو بائیڈن کا مقبوضہ کشمیرسمیت بھارت میں مسلمانوں پرمظالم پرتشویش کا اظہار
روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ریاستی امتیاز اور مظالم سے امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے.ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کا منشور سامنے آگیا
میاں محمد ندیم ہفتہ 27 جون 2020 15:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کو روکنے، انٹرنیٹ کو بند کرنے یا سست کرنے جیسے اقدامات سے بھارت میں جمہوریت کمزور ہوئی ہے امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ بھارت کی حکومت کی جانب سے آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن اور سٹیزن شپ ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) متعارف کروانا مایوس کن ہے. انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات سیکولرازم، کثیراللسانی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ملکی روایت کے بھی خلاف ہے مسلمانوں کے حوالے سے اپنے ایجنڈے میں انہوں نے کہا کہ امریکی مسلمان مسلم اکثریتی ممالک اور دیگر ممالک میں موجود مسلمانوں کے حوالے سے تشویش رکھتے ہیں. جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ مغربی چین میں لاکھوں ایغور مسلمانوں کی جبری گرفتاری بھی قابل توجہ ہے‘انہوں نے کہا کہ 'میں صدر بن گیا تو سنکیانگ میں حراستی کیمپوں کے خلاف آواز اٹھاﺅں گا اور ظلم کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا‘امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ریاستی امتیاز اور مظالم سے امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے. رپورٹ کے مطابق امریکی ہندووں کے ایک گروپ نے جو بائیڈن کی مہم میں مسلمانوں سے متعلق اپنے ایجنڈے میں بھارت کے خلاف بیان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے انہوں نے جو بائیڈن پر زور دیا کہ وہ اس بیان پر نظرثانی کریں اور مطالبہ کیا کہ اسی طرح کا ایجنڈا امریکی ہندوﺅں کے لیے بھی جاری کردیں تاہم جو بائیڈن کی مہم کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا خیال رہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کے لیے جہاں ٹرمپ اور ان کے حریف جو بائیڈن ایک دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں وہیں مختلف برادریوں کی حمایت کے لیے بھی سرگرم ہیں. بھارت نے گزشتہ برس اگست میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش سمیت تمام بنیادی حقوق کو سلب کرلیا تھا جس کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بعد ازاں دسمبر میں متنازع شہریت قانون متعارف کروایا گیا جس کے خلاف مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا جبکہ غیر جانب دار حلقوں کی جانب سے بھی اس قانون لو امتیازی قرار دیا گیا اور مسلمانوں کے موقف کی حمایت کی گئی. بھارتی حکومت نے رواں برس کے اوائل میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈومیسائل قانون کو تبدیل کرکے مقامی آبادی کو حاصل اختیارات واپس لے لیے جس کو پاکستان اور کشمیریوں نے مسترد کردیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.