رائے ونڈ پولیس کاپتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون

متعدد پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے

پیر 29 جون 2020 12:22

رائے ونڈ پولیس کاپتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) رائے ونڈ پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون کر کے متعدد پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سٹی رائے ونڈ سید ثقلین شاہ کے مطابق رائے ونڈ اور گردونواح میں پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ،والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے باز رکھنے کیلئے بچوں کا دھیان رکھیں ،پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے جس سے کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے میں درجنوں پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکے قبضہ سے پتنگیں،ڈور سمیت دیگر سامان برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :