جنوبی کوریا میں 42 نئے متاثرین سامنے آ گئے، سماجی دوری کا نیا منصوبہ

14دن تک متاثرین کی تعداد 50 سے بڑھی رہی تو اسے دوسری سطح پر لے جایا جائے گا،کوریائی حکام

پیر 29 جون 2020 13:09

جنوبی کوریا میں 42 نئے متاثرین سامنے آ گئے، سماجی دوری کا نیا منصوبہ
سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) کوریا سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول(کے سی ڈی سی)نے جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 42 نئے متاثرین سامنے آنے کی تصدیق کی ہے جن میں سے 30 مقامی منتقلی کے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تعداد ہفتے کے اختتام پر رپورٹ کی گئی تعداد سے کم ہے مگرجنوبی کوریائی حکام مرض کے مسلسل سامنے آنے والے کلسٹرز کے بارے میں تشویش کے شکار ہیں خاص طور پر جن کا تعلق گرجا گھروں سے ہے۔گزشتہ روز جنوبی کوریا نے تین سطحی سماجی دوری پروگرام کا اعلان کیا۔ ملک اس وقت پہلی اور سب سے نچلی سطح پر ہے۔ اگر 14 دن تک متاثرین کی تعداد 50 سے بڑھی رہی تو اسے دوسری سطح پر لے جایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :