نصیر آباد ،بیشتر مقدمات میں مطلوب 292 اشتہاری گرفتار، غیر قانونی اسلحہ، چوری شدہ موٹرسائیکلیں، 150 کلوگرام چرس برآمد

پیر 29 جون 2020 16:01

نصیر آباد ،بیشتر مقدمات میں مطلوب 292 اشتہاری گرفتار، غیر قانونی اسلحہ، ..
نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) نصیرآباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اشتہاری و مفرور ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا عمل جاری، سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی گزشتہ 11ماہ کے دوران کی جانے والی اب تک مختلف کامیاب کارروائیوں اور چھاپوں کے دوران بیشتر مقدمات میں مطلوب 292 اشتہاری و مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا 19 سے زائد مختلف غیر قانونی اسلحہ، 25 مسروقہ و چوری شدہ موٹرسائیکلیں، 150 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس استعمال میں ہونے والی گاڑیاں برآمد کرکے 30 سے زائد منشیات کے مقدمات درج کرلئے 550 کے تحت ایک صرف گاڑی کو بھی پولیس حراست میں لے لیا گیا کاروائیوں کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔

ایس ایچ او سٹی پولیس سکندر سعید عمرانی نے اتوار کے روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی اور ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایات و ٹاسک پر ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی کی سربراہی میں مجھ سمیت تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اشتہاری و مفرور ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے عمل کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کرکے داخلی اور خارجی راستوں سمیت شہر کی مختلف لنک شاہراہوں پر چیکنگ کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ علاقے میں اگر کسی نے امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔