پری مون سون ، محکمہ زراعت و دیگر محکموں کو چوکس رہنے کی ہدایات

پیر 29 جون 2020 17:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) پنجاب حکومت نے پری مون سون میں کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچائو کے لیے محکمہ زراعت و دیگر متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی ہے ۔زرعی ترجمان نے کہاکہ کاشتکار مون سون کی بارشوں کے دوران اپنی فصلات کی خاص حفاظت کریں اور ریڈیو اورٹی وی سے نشر ہونے والی موسمی پیشین گوئی پر نظر رکھیں۔

کاشتکار ترجیحاً اپنی فصلات کو پٹریوں پر کاشت کریں۔

(جاری ہے)

کاشتکار بارش کے زائد پانی کو کماد،دھان اور چارہ جات کی فصلات میں منتقل کر سکتے ہیںکیونکہ یہ فصلات پانی کی زیادتی کو برداشت کر جاتی ہیں جبکہ کپاس اور سبزیات سے بارشوں کے زائد پانی کی نکاسی فوراً کریں ۔مون سون کی بارشوں کے دوران ضرررساں کیڑوں کے حملے میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے بچاؤ کیلئے کاشتکار محکمہ زراعت (توسیع یا پیسٹ وارننگ) کے مقامی عملے کے مشورے سے اقدامات کریں۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق امسال جاری موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سی10 سی12 فیصدزیادہ بارشوں کا امکان ہے لہذٰا کاشتکار اس صورتحال کے باعث ابھی سے پلاننگ کرلیں۔ کسی بھی سیلابی صورتحال میں محکمہ زراعت و دیگر متعلقہ ادارے کاشتکاروں کی پوری معاونت کیلئے دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :