چونیاں ،ڈکیتی کی واردات تین ڈاکو طلحہ بلڈنگ اینڈ میٹریل سٹور سے دو لاکھ تیس ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار

پیر 29 جون 2020 23:36

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) چونیاں تھانہ سٹی سے چند قدم کے فاصلے پر ڈکیتی کی واردات تین ڈاکو طلحہ بلڈنگ اینڈ میٹریل سٹور سے دو لاکھ تیس ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونیاں پرانا اڈا پر طلحہ بلڈنگ اینڈ میٹر یل سٹور پر ڈکیتی کی واردات تین نامعلوم ڈاکو بابر سے دولاکھ تیس ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ڈاکوئوں کی جاتے ہوئے ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ۔