لاک ڈاؤن سے متاثر مستحق افغان مہاجرین میں یو این ایچ سی آر پاکستان کے زیر اہتما م امداد کی تقسیم

منگل جون 09:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) حکومت پاکستان، وزارت سیفران، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے تعاون سے یو این ایچ سی آر پاکستان ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لاک ڈاؤن سے متاثر ہو نے والے مستحق افغان مہاجرین میں احساس پروگرام کی طرح مالی امداد کا پروگرام پاکستان کے ساتھ ملکر جاری رکھا ہوا اس سلسلے میں چاروں صوبوں میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے مستحق خاندانوں میں امداد تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

یواین ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان وزارت سیفران داخلہ اور خارجہ کے تعاون سے پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین جو کووڈ۔19 کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے انہیں یو این ایچ سی آر پاکستان پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے فی خاندان کو ادا کیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنی ضروریات کی اشیاء خوردونوش خرید سکیں۔

انہوں نے کہا یہ پروگرام ایسا ہی ہے جس احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں 12 ہزار روپے ادا کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بھی افغان مہاجرین کے مستحق رجسٹرڈ خاندانوں میں پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے 36 ہزار افغان مہاجرین کے خاندانوں میں پہلے مرحلے میں تقسیم کیا جائے گا۔