چارسدہ‘ سرچ آپریشن کے دوران دو اشتہاری مجرمان سمیت 11افراد گرفتار

منگل 30 جون 2020 11:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) چارسدہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی سرچ آپریشن کے دوران دو اشتہاری مجرمان سمیت 11افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 3 منشیات فروش بھی رنگے ہاتھوں پکڑ لیے گئے، شبقدر میں معصوم بچی کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے احکامات پر ڈی ایس پی تنگی خالد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان نے سرچ اپریشن کے دوران 3 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 4300گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس آپریشن کے دوران دو اشتہاری مجرمان سمیت 11افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے تین پستول اور کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ شبقد ر کے حدو د حاجی زئی میں دولت خان ولد لعل محمد نے پولیس کو رپورٹ درج کر تے ہوئے بتا یا کہ ان کی بیٹی عمر جس کی عمر 9سال ہے کو حسبان اللہ ولد احسان اللہ ورغلا کر اپنی بیٹھک لے گیا اور وہاں پر ان کی بیٹی سے بد فعلی کی کو شش کی۔ڈی پی او محمد شعیب خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان نے ملزم حسبان اللہ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :