بھارت میں مقامی طور پر تیار کی گئی ویکسین کے عنقریب انسانوں پر تجربات

حیدرآباد میں قائم بھارت بائیوٹیک نامی فرم رضاکاروں کی ایک نامعلوم تعداد کو اگلے ماہ یہ ویکسین لگائے گی

منگل 30 جون 2020 14:41

بھارت میں مقامی طور پر تیار کی گئی ویکسین کے عنقریب انسانوں پر تجربات
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2020ء) بھارت میں جولائی سے مقامی طور پر تیار کی گئی ایک کورونا وائرس ویکسین کے انسانی تجربات شروع کیے جائیں گے۔حیدرآباد میں قائم بھارت بائیوٹیک نامی فرم رضاکاروں کی ایک نامعلوم تعداد کو اگلے ماہ یہ ویکسین لگائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جانوروں پر کیے گئے تجربات میں واضح ہوا کہ یہ ویکسین محفوظ ہے اور مدافعتی نظام میں ایک مثبت ردِعمل کو فروغ دیتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ آزمائش دنیا کے کئی حصوں میں جاری آزمائشوں میں سے ایک ہے۔اب تک دنیا بھر میں 120 ایسے ویکسین تجربات جاری ہیں جبکہ انڈیا کی نصف درجن کمپنیاں اس تگ و دو میں مصروف ہیں۔یہ بھارت میں بنائی گئی پہلی ویکسین ہے اور اسے وائرس کی ایسی قسم سے تیار کیا گیا ہے جسے مقامی طور پر لیبارٹری میں علیحدہ کرکے کمزور کیا گیا تھا۔اس سے قبل یہ کمپنی ایچ ون این ون وائرس اور روٹا وائرس سمیت کئی دیگر امراض کے لیے ویکسین بنا چکی ہے۔