گجرانوالہ میں نوجوان نے اپنی نئی نویلی دلہن کا گینگ ریپ کروا دیا

شوہر نے شادی کے اگلے روز طلاق دے کر 3 لاکھ روپے میں فروخت کیا،16 روز تک ملزمان مختلف مقامات پر لے جا کر میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔ متاثرہ لڑکی کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 30 جون 2020 14:59

گجرانوالہ میں نوجوان نے اپنی نئی نویلی دلہن کا گینگ ریپ کروا دیا
گجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون2020ء) گجرانوالہ میں نوجوان نے بیوی کو شادی کے اگلے روز طلاق دے کر فروخت کر دیا۔متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ 16 روز تک ملزمان مختلف مقامات پر لے جا کر میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے، تین لاکھ روپے میں فروخت کیا۔۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ دھلے کے علاقے میں نئی نویلی دلہن کو دوسرے روز ہی طلاق دے کر تین لاکھ روپے میں فروخت کردیا گیا۔

یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے میں پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق 16 روز سے لاپتہ لڑکی داتا دربار لاہور سے برآمد کر لی گئی ہے۔دھلے پولیس نے لڑکی کے بیان پر کاروائی شروع کر دی ہے۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ مجھے نشہ اور سیرپ پلایا گیا اور پھر فروخت کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزم سے 13 جون کو نکاح ہوا۔اور دوسرے روز ہی اس نے مجھے طلاق دے دی۔

16 روز تک ملزمان مختلف مقامات پر لے جا کر میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔تھانہ دھلے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایچ او طیبہ حمید کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مکمل کاروائی ہوگی۔لڑکی کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا تھا تاہم لڑکی کے بیانات کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا اور قانونی کاروائی کرتے ہوئے سخت سزا دی جائے گی۔دوسری جانب گوجر خان پولیس نے اپنے ہی جان پہچان کے طلباء سے زیادتی اور ان کی نازیبا ویڈیو بنانے کے مقدمات میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتارکر لیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائی جاری ہے۔ تھانہ گوجرخان پولیس کو متاثرہ لڑکے سفیان نے بذات خود جبکہ عامر کے والد نے درخواست دی کہ ملزم حیدر علی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سفیان اور عامر سے زیادتی کی اور ان کی برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں،جس پر پولیس نے ملزم حیدر علی اوراس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کئے