اجلاس میں بحث کے حق سے کسی ممبر کو محروم کرنانہیں چاہتے تھے،چودھری پرویز الٰہی

منگل 30 جون 2020 23:46

لاہور۔30جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اجلاس میں بحث کے حق سے کسی ممبر کو محروم کرنا نہیں چاہتے تھے،ہوٹل میں اجلاس منعقد کرنے پر ٹوٹل اخراجات 33لاکھ روپے سے کم آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ منظور ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری، وزیر قانون محمد بشارت راجا اور تمام اتحادی جماعتوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی نے بجٹ اجلاس کے آخری روز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔