اندرون ملک فضائی آپریشن کی اجازت کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا

سول ایوی ایشن کی جانب سے دی گئی اجازت کا باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا، 6 شہروں سے 31 اگست تک اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی

muhammad ali محمد علی منگل 30 جون 2020 23:15

اندرون ملک فضائی آپریشن کی اجازت کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2020ء) اندرون ملک فضائی آپریشن کی اجازت کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے دی گئی اجازت کا باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا، 6 شہروں سے 31 اگست تک اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے اندرون ملک فضائی آپریشن کی اجازت کی مدت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اب اندرون ملک پروازیں 31 اگست تک چلانے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

تاہم یہ اجازت صرف 6 شہروں کیلئے ہے۔ صرف 6 شہروں سے اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی۔ ان شہروں میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گلگت شامل ہیں۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ کے درمیان پروازیں چلانے کی اجازت ہے۔

جبکہ گلگت ائیرپورٹ سے صرف اسلام آباد کیلئے پروازیں چلائی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس پھیلاو کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مارچ کے ماہ میں اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ تاہم بعد ازاں پہلے اندرون مک پروازوں اور پھر بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی گئی۔