نسخے کے بغیر کوویڈ 19 کی ادویات فروخت کرنے پر چار میڈیکل سٹور کے خلاف مقدمات درج

بدھ 1 جولائی 2020 04:10

راولپنڈی ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) ڈرگز کنٹرولر راولپنڈی نے نسخے کے بغیر کوویڈ 19 کی ادویات فروخت کرنے پر چار میڈیکل سٹور کے خلاف مقدمات درج کر لئے، ڈرگز کنٹرولر راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز مختلف فارمیسوں اور میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے گئے اور چار کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 اور ڈی آر اے پی ایکٹ 2012 کی خلاف ورزی کرنے اور ڈاکٹروں کے نسخے کے بغیر کوویڈ کی ادویات فروخت کرنے پر مقدمات درج کئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ مقدمات الحرمین فارمیسی، نور کیمسٹ اینڈ کاسمیٹکس، پاکستان فارمیسی اور علی فارمیسی دھمیال روڈ کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :