متحدہ عرب امارت نے بھی پاکستانی پائلٹس کے کوائف طلب کرلیے
29 جون پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سے خط کے ذریعے پائلٹس، ایئر کرافٹ مینٹیننس انجینئر اور فلائٹ آپریشن افسران کے کوائف طلب کیئے گئے ہیں. رپورٹ
میاں محمد ندیم
بدھ 1 جولائی 2020
16:41
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف محمد السویدی نے 29 جون پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حسن ناصر کو ارسال کیے گئے خط میں اپنے ملک میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس، ایئر کرافٹ مینٹیننس انجینئر اور فلائٹ آپریشن افسران کے کوائف کی تصدیق کی درخواست کی تھی. خط میں کہا گیا تھا کہ ہم آپ کے دفاتر سے فہرست میں موجود پائلٹس کے لائسنز کی تصدیق کی درخواست کرتے ہیں جو اس وقت پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے جاری کردہ لائسنسز کی بنیاد پر متحدہ عرب امارت کے پائلٹ لائسنسز کے حامل ہیں‘تاہم پاکستان کی وزارت ہوابازی کی جانب سے اس حوالے سے رائٹرز کی جانب سے رابطے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا گزشتہ روز یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی(ایاسا) نے لائسنسز کے حوالے سے تحفظات کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا تھا. دوسری جانب پاکستان ایئرلائنز پائلٹ ایسوسی(پالپا) نے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ 'مشکوک' لائسنسز سے متعلق اعلان پائلٹس کے خلاف حکومتی منصوبہ بندی تھی‘پالپا نے کہا کہ کچھ لوگوں کی جانب سے پائلٹس کی تعداد میں کمی کی کوشش کی ذہنیت کے ساتھ بدنیتی پر مبنی کوششوں کت نتیجے میں پی آئی اے صرف کاغذ تک ہی ایئرلائن رہ گئی ہے. ساتھ ہی پالپا نے مشکوک لائسنسز سے متعلق حکومتی فہرست کو مسترد کیا اور نشاندہی کی کہ فہرست تضادات سے بھرپور ہے، پالپا نے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا علاوہ ازیں برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قانون کے مطابق اپنے 3 ایئرپورٹس سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے‘برطانوی اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ برمنگھم، لندن ہیتھرو اور مانچسٹر ایئرپورٹس سے پی آئی اے کی پروازیں فوری طور پر معطل کی جاتی ہیں. چند روز قبل ویتنام کی سول ایوی ایشن کے حکام نے مبینہ جعلی لائنسس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد متعلقہ وزارت کی ہدایت پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے کم از کم 20 پائلٹس کو معطل کردیا تھاویتنام کی سول ایوی ایشن (سی اے اے وی) کے ڈائریکٹر ڈنھویٹ تھنگ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وزارت ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر کیا گیا تھا ڈنھویٹ تھنگ نے کہا تھا کہ تقریباً 20 پائلٹس کو معطل کردیا گیا ہے اور یہ تمام پاکستان کے شہری تھے اور پاکستان سے ہی لائسنس حاصل کیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
ڈیجیٹل دنیا میں جرائم کے بدلتے طریقہ کار سے نمٹنے کا لائحہ عمل منظور
-
دہشت گردی اور دوستانہ تعلقات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، جے شنکر
-
خیبرپختونخواہ میں گورنر راج کاآئینی قانونی آپشن موجو دہے لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا، رانا ثناءاللہ
-
بین الاقوامی قانون پر مبنی ورلڈ آرڈر بچانا ضروری، چینی نائب صدر
-
خیبرپختونخواہ میں معاملہ سہیل آفریدی تک نہیں رُکے گا بلکہ پسِ پردہ چیزیں بھی ایکسپوز ہوں گی، منیب فاروق
-
پی ٹی آئی کی بڑی ناکامی کہ مقبول ترین جماعت پھر بھی بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کو گرا نہیں پا رہی ، مظہرعباس
-
اٹک پل سے رکاوٹیں ہٹانے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت مقدمات
-
میری نظر میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے پہلے خیبرپختونخواہ حکومت ختم ہوجائے گی، اعجاز الحق
-
پہلے ہی کہہ دیا تھا پی ٹی آئی لانگ مارچ کرنے کی پوزیشن میں نہیں. فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے جن کو احتجاج کی ذمہ داری سونپی،وہ سارے رانگ نمبر ہیں. شیرافضل مروت
-
میڈیا کو احکامات جاری ہوئے ہیں کہ پی ٹی آئی کے آزاد ایم پی ایز یا ایم این ایز کے ساتھ پی ٹی آئی نہ لکھا جائے
-
تمام بند کی گئی موٹر ویز اتوار کی صبح کھول دی جائیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.