چوہدری شوکت علی چدھڑ ایڈووکیٹ جے آئی کسان کا مرکزی صدر مقرر

بدھ 1 جولائی 2020 20:42

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نگران جے آئی کسان و نائب امیر میاں محمد اسلم سے مشاورت کے بعد چوہدری شوکت علی چدھڑ ایڈووکیٹ کو جے آئی کسان کا مرکزی صدر مقرر کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جے آئی کسان کے صدر چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ کی وفات کی وجہ سے اس ذمہ داری پر چوہدری شوکت علی چدھڑ کی تقرری کی گئی ہے۔ چوہدری شوکت علی چدھڑ نے حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔