مری گلیات میں جیپ کھائی میں گرگئی خاتون سمیت 7 ہلاک ‘ 10 زخمی

مسافر جیپ گھنیا کھوڑ سے نگری ٹوٹیال جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 2 جولائی 2020 20:06

مری گلیات میں جیپ کھائی میں گرگئی خاتون سمیت 7 ہلاک ‘ 10 زخمی
مری(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2020ء) گلیات کے گاﺅں سیری چنالی میں جیپ گہری کھائی میں گرگئی، حادثے میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے. پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر جیپ گھنیا کھوڑ سے نگری ٹوٹیال جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی‘دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے.

(جاری ہے)

وزیراعلی ٰپنجاب عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا‘وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کردی وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی. خیال رہے کہ مارچ میں مری کے علاقے کنڈلہ کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آنے والی چار گاڑیاں کھائی میں گر گئی تھیں برفانی تودے کی نیچے دب جانے والے 25 سے زائد زخمیوں کو برف کے تودے سے نکال لیا گیا تھا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تھاخیال رہے کہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے نوجوان، جی ڈی اے پولیس اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی.