صوبائی حکومت وفاق کی جانب سے ٹیکس وصول کرنے سے انکار نہیں کرسکتی،اس سے بحران پیدا ہوسکتا ہے

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 3 جولائی 2020 00:05

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس وصول کرنے سے انکار نہیں کرسکتی کیونکہ اس سے ملک میں بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ ہے جس کے تحت کوئی بھی صوبائی حکومت ٹیکس وصول کرنے سے انکار نہیں کر سکتی۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایک سینئر سیاستدان ہیں جو اس فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سندھ نے کوئی درست فیصلہ نہ لیا تو وفاقی حکومت کے پاس اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہت سارے اختیارات موجود ہیں۔