عوام کے ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہسپتالوں، آکسیجن ، وینٹیلیٹرز پر کورونا وائرس کے مریضوںکی تعداد اور اموات کم نظر آرہی ہیں، بے احتیاطی ہوئی تو بیماری اسی رفتار سے واپس آئے گی
ْوفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی این سی او سی میں بریفنگ
جمعہ 3 جولائی 2020 13:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے عدم پھیلائو کے لئے جون میں حفاظتی تدابیر، ایس او پیز اور گائیڈ لائینز پر عمل درآمد کے لئے تمام وفاقی اکائیوں نے بھر پور کر دار ادا کیا ہے، صوبائی حکومتوں کی محنت کی بدولت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کا ہر ہفتہ جائزہ لیا جاتا ہے، صنعتیں ، دکانیں، مارکیٹس، مساجد سمیت ہر جگہ یہ دیکھا جائے کہ ایس او پیز پر کس حد تک عمل درآمد ہورہا ہے اور جہاں پر ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا ں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈائون کا نظام مئی میں شروع ہوا جون میں اس کو مزید بڑھایا ، این سی او سی نے 20 مقامات کی نشاندہی کر کے صوبوں کو ان کی فہرست بھجوائی جہاں پر صوبوں نے سمارٹ ڈائون لگایا اور اس کے بعد کی صورتحال کا بھی این سی او سی نے جائزہ لیا کہ اس کے بعد کتنا فرق پڑا ، سمارٹ لاک ڈائون سے وبا کے پھیلائو میں کافی فرق پڑا کیونکہ آج ہم جون کے وسط میں ہم جہاں کھڑے تھیں اس کے مقابلے میں آج ہسپتالوں ، آکسیجن ، وینٹیلیٹرز پر مریضوںکی تعداد کم ہے ، کورونا سے اموات میں بھی کمی نظر آرہی ہے ،یہ بہتری اسی لئے ہے کہ عوام نے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کو بہتر بنایا ہے ، اگر بے احتیاطی ہوگی تو یہ بیماری اسی رفتار سے واپس آئے گی، بہت سے ممالک میں ایسا ہوا کہ بیماری کم ہوئی اور پھر وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، یہ ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ہم اس وبا کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے بنائی گئی ایس او پیز پر مکمل عمل کرتے ہوئے مصافحہ کرنے سے گریز، سماجی فاصلہ برقرار، ماسک کا استعمال اور غیر ضروری طور پر پرہجوم مقامات پر جانے سے گریزجیسی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے محنت کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا، جون کے وسط میں کہا کہ ماہرین کے مطابق اگر ہم حفاظتی تدابیر نہیں اپنائیں گے اور انتظامی کارورائیاں نہیں کی جائیں گی تو جولائی کے آخر تک کورونا مریضوں کی تعداد 12لاکھ سے تجاوز کر جائے گی ۔ کیونکہ حفاظتی تدابیر ،انتظامی کارروائی بہت ہوئی ہے ، اگر اسی طریقے سے چلتے رہیں گے تو جولائی کے آخر تک یہ تعداد 4 لاکھ سے کم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ایس او پیز ،ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کیا اور امید ہے کہ آئندہ اس سے بھی بہتر عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے علاقے کراچی میں بہتری نظر نہیں آرہی ، سندھ کی قیادت سے اس بارے بات چیت ہورہی ہے ، این سی او سی ٹیم مزید کام کرے گی کہ کس طریقے سے بہتری سے کام کیا جاسکتا ہے ، باقی ملک کی طرح کراچی میں بھی جلد بہتری نظر آئے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.