بذریعہ تاش جواء کھیلتے 2جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد

جمعہ 3 جولائی 2020 14:59

بذریعہ تاش جواء کھیلتے 2جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) تھانہ سلانوالی پولیس نے بذریعہ تاش جواء کھیلتے 2جواریوں کو گرفتارکرکے داؤ پر لگی رقم بھی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی سب انسپکٹر نوید اکرم نے سب انسپکٹر توقیر عباس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بے نظیرپارک قصبہ سلانوالی میں ریڈ کرکے دوجواریوں محمدندیم ولد محمد افضال سکنہ ظفر آبادسلانوالی اور محمد اسلم ولد ولی محمد سکنہ ظفر آباد سلانوالی کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاہے۔

گرفتارملزمان کے قبضہ سے تاش اور داؤپر لگی رقم 3200روپے بھی برآمد کرکے قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :