وزیرصحت پنجاب نے کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف میںتعریفی اسنادتقسیم کیں

مشکل حالات میں بھی ڈاکٹرزنے مریضوں کی دن رات خدمت کی ہی: ڈاکٹریاسمین راشد ڈاکٹرزنے کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرکے مسیحانہ کرداراداکیاہے، ڈاکٹرزفرنٹ لائن کے ہیروزہیں

جمعہ 3 جولائی 2020 21:46

وزیرصحت پنجاب نے کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف میںتعریفی اسنادتقسیم کیں۔ اس موقع پروائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام، پروفیسر ڈاکٹر عمران وحیداورپروفیسرڈاکٹرنورین بھی موجودتھیں۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اللہ پاک نے خدمت انسانیت کابڑااجررکھاہے۔ مشکل حالات میں بھی ڈاکٹرزنے مریضوں کی دن رات خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرزنے کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرکے مسیحانہ کرداراداکیاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرزفرنٹ لائن کے ہیروزہیں۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مدراینڈچائلڈہسپتال گنگارام کی سائٹ کابھی دورہ کیا۔اس موقع پروائس چانسلر سمیت چیف انجینئرودیگرافسران موجودتھے۔ چیف انجینئرنے صوبائی وزیرصحت کومدراینڈچائلڈہسپتال کی تعمیرکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پانچ مدراینڈچائلڈہسپتال گیم چینجرثابت ہوںگے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پانچ مدراینڈچائلڈہسپتال تعمیرکئے جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔