تعلیم کے فروغ کے لئے اوپن یونیورسٹی کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ ڈاکٹرعارف علوی

ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں معیاری تعلیم کا اہم کردار ہے، ایوان صدر میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب : یونیورسٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ تعلیمی معیار میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے۔ڈاکٹر ضیاء القیوم

جمعہ 3 جولائی 2020 21:57

تعلیم کے فروغ کے لئے اوپن یونیورسٹی کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ ڈاکٹرعارف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) صدر مملکت ،ْ ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ روز ایوان صدر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں معیاری تعلیم کا اہم کردار ہے ،ْ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ملک گیر تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے صدر مملکت نے کہا ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معیاری تعلیم کا اہم کردار ہے ۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی ملک کے ہر حصے میںباالخصوص دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے مواقع فراہم کرکے یہ جامعہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے صدر مملکت کو یونیورسٹی کی پروفائیل پر بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ تعلیمی معیار میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے ،ْ یونیورسٹی کے نظام کو مینول سے آٹومیشن پر منتقل کرنے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے یونیورسٹی کی ملک گیر تعلیمی خدمات ،ْ یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے حالیہ اقدامات بالخصوص دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی نیٹ کی توسیع کی پالیسی اور معاشرے کے تمام طبقات کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کی وائس چانسلر کی ذاتی کوششوں کوشاندار الفاظ میں سراہا۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے بریفننگ میں مزید بتایا کہ یہ ملک کی واحد جامعہ ہے جس میں 14۔لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں اور قیام سے اب تک 35۔لاکھ طلباء فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔