12 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1095 تک جا پہنچی

ہفتہ 4 جولائی 2020 15:17

12 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) ایبٹ آباد میں 12 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1095 تک جا پہنچی ہے جن میں سے 672 صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں، 378 ابھی بھی گھروں میں قرنطینہ اور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں ایک روز قبل کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1083 تھی، ایک دن میں 12 نئے مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 1095 تک جا پہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق 672 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 378 مریض ابھی بھی گھروں میں قرنطینہ اور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔