منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،5ملزمان گرفتار

ہفتہ 4 جولائی 2020 15:48

منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،5ملزمان گرفتار
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) تھانہ سلانوالی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان سے شراب وناجائزاسلحہ برآمدکرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی نوید اکرم نے سب انسپکٹر زمختار حسین،شیر محمد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد فاروق، حسنین شاہ وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان محمد اقبال ولد مقبول سکنہ چک127شمالی سے شراب10لیٹر، نعیم ولد یامین سکنہ چک127شمالی سے شراب10لیٹر، محمد افضل ولد ماہلہ سکنہ چک134شمالی سے شراب8لیٹر، محمد عامر ولد محمد اقبال سکنہ چک127شمالی سے بندوق12بوراور وقاراقبال ولد محمداقبال سکنہ سلانوالی سے پسٹل9ایم ایم برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

گرفتارمزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :