نور حسن ایک نظریہ، روشنی اور جہد مسلسل کا نام ہی: ذکر اللہ مجاہد

سید منور حسن کی وفات سے ہم اپنے ایک قائد اور مربی سے محروم ہوگئے ہیں

ہفتہ 4 جولائی 2020 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ منور حسن ایک نظریہ، روشنی اور جہد مسلسل کا نام ہے۔ وہ ہمارے کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ سید منور حسن نے پاکستان کی خاطر ہجرت کی اور ایک نظریے اور مقصد کی آبیاری کیلئے پوری زندگی گزاری اور پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے ساری زندگی جدوجہد کو جاری رکھا۔

ان خیالات کا ظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں سید منور حسن کی وفات پر تعزیت کیلئے آنے والے جمعیت علماء اسلام لاہور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں سابق امیر لاہور مولانہ عبدالماجد حقانی، پختون امن جرگہ لاہور کے مرکزی صدر ارشد خان بونیری، مولانا آصف حقانی، مولانا وسیم مفتی بشیر یوسفزئی، یوسف جمال سیف الاسلام، مولانا اکرام الحق و دیگر کی قائدین موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اللہ سے محبت اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت و فرمانبرداری کا ایک مکمل نمونہ تھے۔ وہ موت کے آئینے میں رخ دوست دکھانے والے قائد تھے۔انہوں نے جوانی سے اپنی زندگی کے آخری دن تک اللہ کی اطاعت کو اپنی زندگی کا مقصد اولین بنائے رکھا اور ب*ساٹھ سال تک باطل قوتوں کیساتھ پوری استقامت کیساتھ نبرد آزما رہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ظلم و جبر ہے، مہنگائی اور بے روزگاری ہے ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی غلامی ہے، شیطانی سیاست، جاگیردارانہ ظالمانہ نظام مسلط ہے، اس نظام میں کرپٹ سرمایہ داروں اور ظالم جاگیرداروں نے عوام کا خون چوس لیا ہے، اس نظام کو چیلنج کرنا ہمیں ہماری قیادت سید مودودی، میاں طفیل محمد، قاضی حسین احمد اور سید منور حسن نے سکھایا ہے۔اس موقع پر قائدین نے مرحوم قائد کیلئے دعا مغفرت کی اور ان کی وفات پر امیر لاہور سے اظہار تعزیت کی۔ وفد نے سید منور حسن کی ملکی اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن کی وفات ایک بہت بڑا پیدا ہوگیا ہی. سید منور حسن کی وفات سے ہم اپنے ایک قائد اور مربی سے محروم ہوگئے ہیں۔