عوام کے تمام مسائل قانون اور میرٹ پر حل کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہیں جن کو ہم پورا کرینگے ،ڈپٹی کمشنر جہلم

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) عوام کے تمام مسائل قانون اور میرٹ پر حل کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہیں جن کو ہم پورا کرینگے جبکہ میرے پاس کام کے لیے آنیوالے لوگوں کو کسی سفارش کی ضرورت نہیں اگر ان کے کام کی قانون اجازت دیتا ہے تو وہ ترجیحی بنیادوں پر ہوگا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پرویز اختر نے اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پرویز اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی نے مجھے جو عزت اور ذمہ داری دی ہے اسے میں لوگوں کو انصاف کے تقاضے پورے کرکے ریلیف دیکر کر کرونگا انہوں نے کہاکہ جہلم کی چاروں تحصیلوں میں چاروں اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام سٹاف حکومت پنجاب کی بنائی ہوئی ایس او پیز پر عمل کرکے پورا کرینگے جبکہ نا تو کوئی غیر قانونی کام ہوگا اور نا اسے کرنے کی اجازت دینگے ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہاکہ محکمہ صحت ،تعلیم اور محکمہ مال کے ساتھ ساتھ ضلع جہلم اور تحصیل کے تمام ہسپتالوں ،بنیادی مراکز صحت ، رورل ہیلتھ سنٹرز میں عوام کو صحت عامہ کی سہولیات بروقت فراہم کروانا سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کی ذمہ داری ہے جس کو ہم یقینی بنائینگے انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن جہلم کا چونکہ میں ایڈمنٹسریٹر بھی ہوں اس لیے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنا کر اسے پورا کیا جائیگا تا کہ عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب گرانفروشی کو برداشت نہیں کرتی جبکہ گروانفروشوں اور ناقص معیار کی اشیاء فروخت کرنیوالوں کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائیاں ہونگی انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن جہلم کے وسائل کو بڑھا کر ان کی وصولی کے نظام کو بہتر بنایا جائیگا تا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز حل ہو کیونکہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات عوام کو انصاف اور میرٹ پر ریلیف فراہم کرنا ہے جس کو ہم بحیثیت ٹیم پورا کرینگے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کو آن لائن سروسز فراہم کرکے ان کے مسائل کو ان کے گھر کی دہلیز پر حل کیا جائیگا جبکہ ضلع سے کرپشن کا باب بند کرنے کے لیے عوام کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہوگا کیونکہ جب تک عوام بدعنوان لوگوں کے خلاف ہمارے ساتھ معاونت نہیں کرینگے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہو سکتے انہوں نے کہاکہ میرے دفتر کے دروازے ہر سائل کیلئے کھلے ہیں جبکہ ان کی شکایات قانون اور میرٹ کے مطابق حل کرکے ہم اپنی ذمہ داری کو نبھائیں گے جبکہ تمام دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنا کر انہیں عوام مسائل کو حل کرنے کی ترغیب دی جائے گی یہی میرا مشن ہے جسے میں اپنی ٹیم کے ہمراہ پورا کرونگا۔