ھ*نوشہرہ، زر، زن اور غیرت کے نام پر فائرنگ سے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا

اتوار 5 جولائی 2020 20:45

ٓنوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) نوشہرہ میں مختلف واقعات میں زر، زن اور غیرت کے نام پر فائرنگ سے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔پولیس کے مطابق رسالپور گجرکس میں ملزم شکیل نے اس کے چھوٹے بھائی وقاص کے ساتھ بدفعلی کے ملزم آمان کی ضمانت پر رہائی ہونے پر اندھا دھندفائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک راہگیر فضل رحیم گولیاں لگنے سے موقعہ پر جاںبحق ہوگیا جبکہ ضمانت پر رہا ہونے والے ملزم آمان خان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔

قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلیکس نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد زخمی آمان خان کی مدعیت میں تھانہ رسالپور میں دو نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔مدعی مقدمہ زخمی آمان خان کے مطابق ضمانت پر رہا ہونے کے بعد میں اپنی ارضیات میں مشترکہ نالہ کی صفائی کررہا تھا کہ ملزمان شکیل خان اور جہانزیب خان نے مجھ پر اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے ایک راہگیر فضل رحیم ولد مکرم خان بھی گولیوں کی زد میں آنے سے موقعہ پر جابحق ہوگیا اور میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ نظام پور کے علاقے آسوخیل میں زمین کے تنازعہ پر جرگہ میں تکرار پر مسلح ملزمان نے اندھا دھن فائرنگ کردی فائرنگ سے آٹھارہ سالہ نوجوان محمد قاسم موقعہ پر گولیاں لگنے سے جابحق ہوگیا جبکہ اس کے والد فضل سبحان شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تیسر اواقعہ نظام پور کے علاقے ماما خیل دریائے سندھ کے کنارے نوان سال نوجوان کی گولیوں سے چھنی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں نامعلوم مقتول کی نعش کا پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ نظام پور میں پولیس کی مدعیت میں نامعلوم مقتول کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیاگیا۔پولیس نے مقتول کی شناخت نہ ہونے پر اس کی امانتا تدفین کردی گئی۔