پنجاب سے 48 سرکاری ڈاکٹروں کامستعفی ہونا نوشتہ دیوار ہے ،ڈاکٹرکریم خواجہ

سندھ کے سوا باقی صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ عمل سست کردیا گیا ہے ، عمران خان کی حکومت ڈاکٹروں سے دشمن جیسا سلوک بند کرے ،بیان

پیر 6 جولائی 2020 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) صدر پیپلز ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہاہے کہ پنجاب سے 48 سرکاری ڈاکٹروں کامستعفی ہونا نوشتہ دیوار ہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری واحد سیاستدان ہیں جو ڈاکٹروں سے مشاورت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

صدر پی ڈی ایف پاکستان کے مطابق المیہ یہ ہے کہ وزیر اعظم کورونا کے حوالے سے بھی قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے سوا باقی صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ عمل سست کردیا گیا ہے ، عمران خان کی حکومت ڈاکٹروں سے دشمن جیسا سلوک بند کرے ۔ڈاکٹر کریم ، خواجہ نے کہاکہ پنجاب ، کے پی ، بلوچستان سمیت گلگت اور کشمیر کے ڈاکٹروں کے مطالبات منظور کیئے جائیں