بہاولنگر ،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلا ف آپریشن،اشتہاری مجرمان سمیت متعدد ملزمان گرفتار

پیر 6 جولائی 2020 14:58

بہاولنگر ،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلا ف آپریشن،اشتہاری مجرمان ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلا ف گرینڈ سر چ آپریشن،اشتہاری مجرمان سمیت متعدد ملزمان گرفتار،کچی آبادی، ہو ٹلز،سرا ئے سمیت کئی مشکوک مقامات پر چھاپے،منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ۔بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد، مشکوک افراد کی بائیو میٹر ک اور قومی شناختی کا رڈ کے ذریعے تصدیق،متعدد گھروں ودیگر مقامات کی بھی تلا شی۔

تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے ایلیٹ فورس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ بھاری نفری کے ساتھ سرچ آ پریشن کرتے ہو ئے 39ملزمان کو دھر لیا جن میں اے کیٹیگری کا1اوربی کیٹیگری کی13مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے 21مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا جن میں کچی آبادی،ہوٹلز،سرائے اور دیگر مشکوک مقامات شا مل ہیں۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 07پسٹل، 03رپیٹر 12بور، اور09منشیات کے مقدمات میں 100لیٹرشراب،3860گرام چرس،130گرام ہیروئن بھی برآمدہوئی،ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے،مزید تفتیش جاری۔سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی، متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہیں،سرچ آپریشن کا مقصد چھپے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوے شہریوں میں احساس تحفظ پیداکرنا ہے۔