صوبہ کے عوام جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے افسرا ن کی تعیناتی پر وزیراعلی عثمان بزدار کوخراج تحسین پیش کر تے ہیں، سید رفاقت علی گیلانی

پیر 6 جولائی 2020 15:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے افسروں کی تعیناتی اور دیگر امور احسن طریقہ سے طے پا گئے ہیں۔جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو جنوبی پنجاب کے عوام مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ صوبہ بھر کے عوام جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے افسرا ن کی تعیناتی پر وزیراعلی عثمان بزدار کوخراج تحسین پیش کر تے ہیں۔

یہاں پیر کے روز جاری اپنے بیان میںانہوں نے کہاکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری او رایڈیشنل آئی جی ملتان اور بہاولپورمیں فرائض سرانجام دیں گے۔جنوبی پنجاب کے لئے تعینات افسروں کو مالی اور انتظامی خود مختاری دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنے کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے۔

صوبائی فنانس ایوارڈ کے تحت اضلاع کو ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جائیںگے۔اضلاع ترقی کے لئے صوبائی حکومت کی خوشنودی کے محتاج نہیں رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کررہے گا اور عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی-انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے افسران کی تعیناتی اہم پیشرفت ہے۔ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی کاوشوں کو عملی جامہ پہنانے کا کریڈٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو جاتا ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے ترقی کے راستے کھل چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت جنوبی پنجاب کے عوام سے دلی لگائو رکھتی ہے،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام نیا صوبہ بنانے کے لئے بنیادی اقدام ہے۔