آزاد پتن پاور پراجیکٹ کا مقصد سستی، ماحول دوست بجلی کی پیداوار ہے، منصوبے سے پنجاب، آزاد کشمیرکو ایک ارب 38 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی،

3 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، یہ منصوبہ ڈیڑھ ارب ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری سے مکمل ہو گا معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

پیر 6 جولائی 2020 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آزاد پتن پاور پراجیکٹ کا مقصد سستی، ماحول دوست بجلی کی پیداوار ہے، منصوبے میں تیل درآمد ہو گا اور نہ غیر ملکی زرمبادلہ کا ضیاع ہو گا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آزاد پتن منصوبے کیلئے کوئی قرض نہیں لیا گیا، منصوبے سے پنجاب، آزاد کشمیرکو ایک ارب 38 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منصوبے سے 3 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، آزاد پتن منصوبہ ڈیڑھ ارب ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری سے مکمل ہو گا۔