سی آئی اے پولیس نے خیبر پختونخواہ سے اسلام آباد اور پنجاب منشیا ت سپلائی کر نے کی کو شش نا کام بنا دی ،دو منشیا ت فروش ڈیلرز گرفتار ،چرس برآمد

منگل 7 جولائی 2020 00:05

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) سی آئی اے پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ے پیما نے پرکر یک ڈائون جا ری ، خیبر پختون خواہ سے اسلام آباد اور پنجاب منشیا ت سپلائی کر نے کی کو شش نا کام بنا تے ہو ئے دو منشیا ت فروش ڈیلرز کو گرفتار کرکے بھا ری مقدار میں چرس برآمد کر لی ، ملزمان کے مقدما ت درج کرلیے گئے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈائون کی ہد ایا ت جا ری کیں، ان احکا ما ت کی روشنی میںایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفی تنویر ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خا ن کی زیر نگر انی انسپکٹر شمس الاکبر ، اے ایس آئی جعفر علی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ تھانہ تر نول کے علا قوں 26نمبر چونگی اور تر نو ل پھا ٹک سے دو منشیات ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں عمران ولد محمد صدیق سکنہ تحصیل و ضلع باڑہ اور محمد اصفہان عرف کاکا ولد ساجد محمود سکنہ 26نمبر چونگی اسلام آ باد شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے 5کلو 95گر ام چرس بر آمد کرلی، ملزمان خیبر پختون خواہ سے اسلام آباد اور پنجاب منشیا ت سپلائی کررہے تھے ملزمان کے خلاف تھا نہ تر نول میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقارالدین سید نے سی آئی اے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کاا علان کیا ہے۔

انہو ں نے تمام زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو مزید ہدایات دیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اس مہم میں تیزی لائیں اور دیگر صوبوں سے منشیات سپلائی کرنے والے بڑے ڈیلرز کو قانون کی گرفت میں لائیں، معاشرے کا امن خراب کرنے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی صور ت بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

انہو ں نے عزم کا اظہا ر کیا کہ اسلام آ باد پو لیس ایسے عنا صر کا قلع قمع کر ے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔