ارشد وارثی بجلی کا بل بھرنے کیلئے گردہ بیچنے کا سوچنے لگے

منگل 7 جولائی 2020 10:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) بھارتی اداکار ارشد واثی نے بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کی ادائیگی کے لیے اپنا گردہ بیچنے کا سوچ لیا ہے ۔بھارتی فلم ’ منا بھائی ایم بی بی ایس ‘ کا مشہور کردار سرکٹ ادا کرنے والے ارشد وارثی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ اٴْن کا بجلی کا بل کئی گنا زیادہ آیا ہے، ارشد وارثی نے بتایا کہ جون کا بل ادا کرنے کے لیے انہوں نے اپنے اکائونٹ سے ایک لاکھ 3 ہزار 5 سو 64 روپے نکالے ہیں ۔

(جاری ہے)

ارشد وارثی نے اپنے مداحوں سے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں التجا کی کہ ’ پلیز میری پینٹنگز خرید لیں ، مجھے اپنے بجلی کے بل ادا کرنے ہیں ۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ’ اپنے گردے آنے والے مہینے کے بجلی کے بل کے لیے رکھ رہے ہیں ۔واضح رہے کہ بھارتی شہر ممبئی میں رہائش پزیر ارشد وارثی سمیت کئی معروف فنکار بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بلوں میں زیادتی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں جن میں تاپسی پنو، ہما قریشی ، نمرت کور، سوہا علی خان، دینو موریا شامل ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا لاک ڈائون کے دوران بجلی کے بلوں میں اضافے سے صرف بھارتی انڈسٹری کے افراد ہی نہیں بلکہ پورا ممبئی شہر پریشان ہے ۔