شاہد خاقان نے کورونا سے متعلق اپنے تجربے سے آگاہ کردیا

کورونا سے اتنی کمزوری ہوئی ہے کہ آدھا کلو میٹر واک بھی نہیں کر سکتا۔شاہد خاقان عباسی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 7 جولائی 2020 11:47

شاہد خاقان نے کورونا سے متعلق اپنے تجربے سے آگاہ کردیا
اسلام آبا د(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی 2020ء) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر شاہد خاقان نے کورونا سے متعلق اپنے تجربے سے آگاہ کردیا۔ رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بے پناہ کمزوری ہوئی اور ابھی بھی کمزوری ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کورونا ہوا تو کم درجے کا بخار رہا۔

کورونا سے بھی کمزوری ہوئی ہے کہ آدھا کلو میٹر واک بھی نہیں کر سکتا۔شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ کورونا سے قبل 10 سے 12 کلو میٹر تک واک کرتا تھا۔قرنطینہ سے پہلے آٹھ ماہ جیل میں گزارے اس لیے آئسولیشن کا احساس نہیں ہوا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 08جون کو کورونا کا شکار ہوئے۔26جون کو انہوں نے وبائی مرض کوشکست دی۔اور ان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی تھی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باوجود پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر پر بضد رہے۔۔شاہد خاقان عباسی کی جانب سے یہ بیان چند دن قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دیا گیا۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا اجلاس بلایا جائے،کسی کو کورونا ہوا تو میں ذمہ دار ہوں گا۔ شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس ورچوئل نہیں ہو سکتے۔

پارلیمان میں کسی کو کوئی خطرہ نہیں۔لاک ڈاؤن کے حق میں ہیں لیکن زندگی کا معمول ایک احتیاط کے ساتھ چل سکتا ہے۔حکومت ہر جگہ لاک ڈاؤں ختم کر رہی ہے مگر صرف پارلیمنٹ میں لاک ڈاؤن کرنا چاہتی ہے۔ کورونا کے معاشی اور سیاسی اثرات کی بات پارلیمان میں نہیں ہوگی تو کہاں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل پارلیمان میں نکلنا چاہیے۔واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس نے عام شہریوں کے علاوہ اب نامور سیاسی شخصیات کو بھی اپنا شکار کرنا شروع کر دیا ہے۔

تا ہم ان میں سے بہت سے سیاستدان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کو بھی آج کورونا سے صحت یابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ باقی متاثرہ سیاستدانوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔