تھانہ مروٹ پولیس کی بڑی کاروائی،عادی منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد،

منگل 7 جولائی 2020 14:12

تھانہ مروٹ پولیس کی بڑی کاروائی،عادی منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے ایک ..
ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) تھانہ مروٹ پولیس کی بڑی کاروائی،عادی منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج، تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ مروٹ نوید باجوہ کی سربراہی میں اے ایس آئی محمد اسماعیل نے کاروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش سانول عرف سانولی کو قابو کر کے 1320 گرام چرس برآمد کرلی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہراول دستے کا کردار اداکر رہی ہے۔منشیات ایک لعنت ہے جوہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے۔عوام الناس کا بھی فرض ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :