پتنگ کی ڈور پھرنے سے شاہدرہ کی 6 سالہ حریم فاطمہ کی ہلاکت کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 7 جولائی 2020 15:43

پتنگ کی ڈور پھرنے سے شاہدرہ کی 6 سالہ حریم فاطمہ کی ہلاکت کے خلاف تحریک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) پتنگ کی ڈور پھرنے سے شاہدرہ کی 6 سالہ حریم فاطمہ کی ہلاکت کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خاں کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ شاہدرہ کے رہائشی محمد عمران کی 6 سالہ بیٹی حریم فاطمہ شہ رگ پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت پنجاب بھر میں پتنگ بازی سے شہریوں کی ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ ریکارڈ ہورہا ہے۔شہریوں کی پتنگ بازی سے ہلاکتیں سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔ڈور اور پتنگ بازی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔پتنگ بازی پر پابندی ہونے کے باوجود متعلقہ پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔پولیس حکام نے اس خونی کھیل کو بھی کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے ۔پتنگ بازی سے شہریوں کی ہلاکتوں سے عوام میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔