میرشکیل الرحمن کو فوری رہا کیا جائے، لطیف کھوسہ

انکوائری اسٹیج پر ان کی گرفتاری اور مقید رکھنا سزا سے پہلے سزا ہے جو آئین سے متصادم ہے، بیان

منگل 7 جولائی 2020 16:30

میرشکیل الرحمن کو فوری رہا کیا جائے، لطیف کھوسہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ انکوائری اسٹیج پر ان کی گرفتاری اور مقید رکھنا سزا سے پہلے سزا ہے جو آئین سے متصادم ہے۔