قصور، اگیتی کاشتہ کپاس کی فصل کو کھاد اور پانی کی کمی نہ آنے دینے کی ہدایت

منگل 7 جولائی 2020 17:22

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) اگیتی کاشتہ کپاس بھرپور پھول وڈوڈی کے مرحلہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ کاشتکاروں کو موجودہ مرحلہ پر فصل کو کھاد اور پانی کی کمی نہ آنے دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت نے’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ کپاس کی اچھی پیداوارکے لئے بی ٹی اقسام اگرلائنوں میں کاشت کی گئی ہے تو پہلی آبپاشی بوائی کی30سے 35دن بعد جبکہ بقیہ آبپاشیاں 12 سے 15دن کے وقفہ سے اورپٹڑیوں پرکاشت کی صورت میں بوائی کے بعد پہلا پانی3سے 4دن بعد اور بقیہ آبپاشیاں 6سی9دن کے وقفہ کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پودے کو پانی کی کمی کی علامات ظاہرہونے پر ہرصورت پانی دیناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار پانی کے باکفایت استعمال کے لئے ٹینشیومیٹرکا استعمال کریں تاکہ فصل کو ضرورت کے مطابق پانی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرل سے لائنوں میں کاشت ی گئی چھوٹے قد والی روایتی کپاس کی اقسام کو پہلی آبپاشی بوائی کے 30 سے 40دن بعد اور اسی طرح لمبے قد والی کپاس کی ہرآبپاشی 12 سے 15دن کے وقفہ سے کی جائے۔

متعلقہ عنوان :