وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا لالک جان شہید اور کرنل شیر خان شہیدکی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش

منگل 7 جولائی 2020 23:52

مظفر آباد/اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے لالک جان شہید اور کرنل شیر خان شہیدکی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو ایسے بیٹوں پر فخرہے جو اپنی جان کو دھرتی پر وار دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

لالک جان شہید اور کرنل شیر خان شہید اور ان کے ساتھیوں نے مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے مردانہ وار لڑتے ہوے قربانی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن پوری قوم کو یہ پیغام دیتا ہے کہ سبز ہلالی پرچم کی حفاظت کرنے کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو کسی صورت بھی نہیں بھولنا ہے اور اپنے اندربھی قربانی کا یہی جذبہ پیدا کرنا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ کرنل شیر خان اورلالک جان شہید کی دفاع مادر وطن کیلئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔