سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے وکیل کی عدم حاضری کے باعث خورشید شاہ اور بیٹے کی درخواست ضمانت پرسماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی

جمعرات 9 جولائی 2020 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری کے باعث پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور بیٹے فرخ شاہ کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، دوان سماعت فرخ شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، وکیل کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سماعت دو بفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔

نیب کے جانب سے ملزمان پر الزم ہے کے ملزمان نے ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کی ہے جبکہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے دونوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔